Tuesday, 26 March 2019, 06:04:46 am
گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری
January 11, 2019

گلگت بلتستان اور علاقے کے دوسرے حصوں میں آج صبح سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات گلگت کے مطابق دو سینٹی میٹر برف پڑی ۔ادھر گلگت اور راولپنڈی کے درمیان شاہراہ قراقرم گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے ادھر پٹن میں تتہ پانی اور تنگ مور ی کے مقام پر آج صبح تودے گرنے سے شاہراہ بند ہوگئی ۔ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے شیرمحمد نے اطلاع دی ہے کہ خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور گلگت کے درمیان دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ادھرمری اورگلیات نے برف باری کے نئے سلسلے کے باعث برف کی چار اوڑھ لی ہے ۔حکام نے سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔