Tuesday, 25 June 2019, 12:16:54 am
چناب بیسن میں بھارتی منصوبوں کے معائنے کی اجازت اہم پیشرفت ہے،واوڈا
January 11, 2019

آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب پر اپنے منصوبوں کے معائنے کی پاکستان کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے جو کہ بڑی پیشرفت ہے۔وفاقی وزیر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدے کے دیرینہ تنازعے کے بات چیت کے ذریعے حل کی پاکستانی کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے سندھ طاس کمشنر مہر علی کی سربراہی میںاپنی ٹیم کو ستائیس جنوری سے یکم فروری2019 ء تک بھارت جانے اور منصوبوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔فیصل واوڈا نے بھارت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اسی جذبے کی توقع ظاہر کی۔