Thursday, 25 April 2024, 03:34:44 pm
امریکہ عرب ملکوں کےساتھ نئےسیکورٹی اتحادکےقیام کےمنصوبےپرعمل کررہاہے:مائیک پومپیو
January 11, 2019

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ عرب ملکوں کے ساتھ ایک نئے سیکورٹی اتحاد کے قیام کے منصوبے پرعمل کررہا ہے جس کا مقصد مشرق وسطی میں ایرانی اثرورسوخ کوکم کرنا ہے ۔امریکن یونیورسٹی آف کائرو میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے شام میں امن واستحکام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔پومپیو نے کہاکہ مشرق وسطی ، سٹرٹیجک الائنس ، مصر، اردن اور خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گا ۔اس سے قبل مائیک پومپیو نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور وزیرخارجہ SAMEH SHOUKRY سے ملاقات کی جس کا مقصد شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق امریکی منصوبے کے بارے میں اس کے اتحادیوں کو یقین دہانی کرانا تھی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.