Thursday, 21 March 2019, 10:21:42 am
آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،3بل متفقہ منظور
January 11, 2019

جمعہ کے روز مظفرآباد میں آزادجموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس نے متفقہ طور پر تین بل منظور کئے ہیں۔

بل میں آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی ڈپٹی سپیکر سیلری، الاؤنس اینڈ Privileges (ترمیمی) ایکٹ 2018ئ، اے جے کے ٹریڈ Organization رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2019ء اور اے جے کے چلڈرن ایمپلائمنٹ بین ایکٹ 2017ء شامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ایوان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور اختیارات کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ Interim کانسٹیٹیوشن ایکٹ 1974ء میں بنیادی حقوق اور آزادی رائے کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اے جے کے احتساب بیورو کے ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سفارشات جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی اور اس پر حزب اختلاف سے مشاورت کی جائے گی۔اس کے بعد سپیکر نے اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کر دیا۔