Wednesday, 26 June 2019, 05:00:12 am
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
January 11, 2019

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu ایلان گون کی سربراہی میں سات رکنی وفد نے آج کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں عالمی بینک کی معاونت اور فنڈ سے جاری متعدد منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو آگاہ کیا کہ سندھ حکومت خواتین کوبااختیار بنانے، انسانی وسائل ،غربت کے خاتمہ، تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کے شعبے اور زچہ اور بچہ کی غذائیت کے پروگرام پر بھی کام جاری ہے تاکہ زچہ و بچہ کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔