Wednesday, 20 June 2018, 01:20:11 am
سندھ اسمبلی کی قصور کے واقعے کی مذمت
January 11, 2018

سندھ اسمبلی نے جمعرات کے روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں قصور میں ایک سات سالہ کم سن بچی زینت کی بے حرمتی اور اسکے سفاکانہ قتل کی مذمت کی گئی۔ایوان میں یہ قرارداد پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔قرارداد میں پنجاب حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اس گھنائونے جرم میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔