Thursday, 18 January 2018, 10:47:50 pm
مشاہد اللہ کا اسلام آباد میں ملک کے پہلے نباتاتی باغ کا افتتاح
January 11, 2018

725 ایکڑ اراضی پر مشتمل سب سے پہلے نباتاتی باغ کا افتتاح جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوا۔موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ خان نے باغ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ باغ (وفاقی دارالحکومت) اسلام آباد میں حیاتیاتی انواع اور قدرتی ماحول کی حفاظت میں بہت اہم ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی طرز کا پہلا نباتاتی باغ ہے جو کہ پندرہ کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور دس کروڑ روپے اس کی چار دیواری کی تعمیر کیلئے وقف کئے گئے ہیں جو کہ دوبرس میں مکمل ہو گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں تعمیراتی سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ماحول بری طرح متاثر ہو رہا تھا جس نے نباتاتی باغ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔