Thursday, 25 April 2024, 11:31:42 am
قصور میں کم سن بچی کے قتل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
January 11, 2018

پنجاب کے وزیر اعلی محمدشہباز شریف  نے کہا ہے کہ قصور میں کمسن بچی کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔یہ ٹیم سول اور عسکری اداروں کے ارکان پرمشتمل ہے۔وزیراعلی نے قصور میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد واپس لاہور پہنچنے پر ایک بیان میں کہاکہ مظاہرین پر بلاوجہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے وزیراعلی قصور میں کمسن مقتول بچی زینب کے گھر  گئے اورمتاثرہ خاندان سے اس سانحہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.