Saturday, 20 April 2024, 04:28:10 am

مزید خبریں

 
خیبرپختونخواحکومت ہاؤسنگ کےشعبے پر54کروڑروپےخرچ کررہی ہے
January 11, 2018

خیبر پختونخوا کی حکومت رواں مالی سال کے دوران ہاوسنگ کےشعبے پر 54 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ان میں سات جاری اور نو نئی سکیمیں شامل ہیں۔

خپل کوڑ میرا اپنا گھر سکیم کےتحت صوبے بھر میں کم آمدنی والے سرکاری ملازمین اور غریب افراد کےلئے چھوٹے گھر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ہنگو میں ہاوسنگ سکیم کے لئے ایک ہزار سات سو پچپن کینال اراضی خریدی جائے گی اس مقصد کے لئے سوات میں ایک ہزار پانچ سو کینال اراضی خرید ی جائے گی۔

اسی طرح پشاور میں وارسک روڈ پر اپارٹمنٹس اور شاپنگ مال کی تعمیر کےلئے نقشے تیار کئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.