Thursday, 25 April 2024, 09:43:55 pm
یواین ڈی پی نےجھیلوں میں آنےوالےسیلابوں کے3کروڑ70 لاکھ روپےلاگت کےمنصوبےکی منظوری دی ہے:حفیظ الرحمن
January 11, 2018

گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے برفانی تودے پگھلنے سے جھیلوں میں آنے والے سیلابوں کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس پر3 کروڑ ستر لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے، منصوبہ بندی وترقی کے محکمے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت تمام اضلاع میں قدرتی آفات کے دوران نقصانات سے بچنے کے اقدامات کے طور پر پیشگی خبردار کرنے والا نظام متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.