Wednesday, 19 September 2018, 09:22:06 pm
حکومت تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،ہارون اختر
January 11, 2018

ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں کل پاکستان فوم مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بجٹ میں فوم مینو فیکچررز پرسیلز ٹیکس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اس صنعت کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ فوم مینوفیکچررز کے ٹیکس مسائل کے حل کیلئے فیلڈ فارمیشن پر بھی کام کیا جائیگا۔