Wednesday, 19 September 2018, 09:20:57 pm
حکومت معاشرے کےمعذورافرادکوسہولتوں کی فراہمی کےلئےتمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے:عرفان صدیقی
January 11, 2018

قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے معذور افراد کوسہولتوں کی فراہمی کےلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔وہ جمعرات کو نیشنل لائبریری اسلام آباد میں گوشہ نور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

عرفا ن صدیقی نے کہا گوشہ نور سے بصارت سے محروم افراد کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ زیادہ کتابوں کی چھپائی کے لئے نئی مشینیں خریدی گئی ہیں تاکہ نیٹ ورک کو ملک بھر میں توسیع دی جاسکے۔

ابتدائی طور پر گوشہ نور میں قرآن کریم سمیت 50 سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں جبکہ اس سال جون تک کمپیوٹر ز بھی فراہم کئے جائیں گے۔