Wednesday, 24 April 2024, 05:45:48 pm

مزید خبریں

 
بھارت نواز سیاستدانوں کا مطمع نظر اقتدار ہے،سید علی گیلانی
January 11, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتیں عوام کے جذبہ آزادی سے مکمل آگاہ ہیں تاہم یہ جماعتیں عوام کے جذبات کا استحصال کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دے رہی ہیں۔ سید علی گیلانی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہاکہ بھارت نواز سیاستدان بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد اقتدار کا حصول ہے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خطے میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، انہوں نے مقامی پولیس کے اس بیان کو ردکردیا کہ وہ ایک بادشاہ سے زیادہ وفادار ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہمارا مذہب، عقیدہ ،تہذیب ثقافت، مساجد، روایات ،مستقبل حتی کہ ہماری سماجی زندگی بھی غیر محفوظ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.