Friday, 19 April 2024, 03:46:28 pm
بھارت نواز سیاستدان کشمیری عوام کودھوکہ دے رہے ہیں:سیدعلی گیلانی
January 11, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتیں عوام کے جذبہ آزادی سے مکمل آگاہ ہیں تاہم یہ جماعتیں عوام کے جذبات کا استحصال کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دے رہی ہیں۔سید علی گیلانی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہاکہ بھارت نواز سیاستدان بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد اقتدار کا حصول ہے۔انہوں نے کہا بھارتی فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خطے میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، انہوں نے مقامی پولیس کے اس بیان کو ردکردیا کہ وہ ایک بادشاہ سے زیادہ وفادار ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہمارا مذہب، عقیدہ ،تہذیب ثقافت، مساجد، روایات ،مستقبل حتی کہ ہماری سماجی زندگی بھی غیر محفوظ ہے۔

ادھر جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں پنچائت کے انتخابات حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہیں جس کے لئے کشمیری عوام نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کےرہنمااورجموں وکشمیرپیپلزموومنٹ کےچیئرمین میرشاہدسلیم نےراجوڑی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پنچائت کے انتخابات کے نام پر ایک اور سکیورٹی کی مشق کے اعلان سے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود مخدوش سکیورٹی صورتحال مزید خراب ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.