ممنون حسین کی آستانہ میں بوسنیا کے صدرباقرعزت بیگووچ سے ملاقات۔

10 ستمبر 2017 (23:13)
0

پاکستان اور بوسنیا نے دوطرفہ تجارت بڑھانے اور دوہرے ٹیکس کا نظام ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے صدر ممنون حسین اور بوسنیا کے صدرباقرعزت بیگووچ کے درمیان آستانہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوا۔
صدر ممنون حسین نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی دونوں ملکوں نے مشترکہ اقتصادی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
صدر نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان بوسنیا کے لوگوں کو بنکاری اور تعلیم کے شعبوں میں تربیت فراہم کرسکتا ہے۔
باقرعزت بیگووچ نے پاکستان کی سینٹ میں بوسنیا کیلئے پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام پر اظہار مسرت کیا۔فریقین نے تعلیم، سائنس،ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے ماہرین مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اوربوسنیا کے درمیان روابط آئندہ نسلوں تک قائم رہیں گے۔