روس کا قطر عرب ممالک پر سفارتی تنازعہ براہ راست مذاکرات سے حل کرنے پر زور
10 ستمبر 2017 (21:16)
0

روس نے عرب ملکوں اور قطر پر زور دیا ہے کہ وہ باضابطہ مذاکرات کے ذریعے اپنا سفارتی تنازعہ حل کریں۔

آج جدہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس قطر اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تنازعے کے حل کے لئے ثالثی کی جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ قطر کو بحران کا حل تلاش کرنے میں سنجیدگی اختیا ر کرنے کی ضرورت ہے۔
دونوں وزراء نے شام میں طے شدہ جنگ بندی والے علاقوں اور شام کی حزب اختلاف کے اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس سے پہلے روس کے وزیر خارجہ نے سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے آج ریاض میں ملاقات کی اور شام میں جنگ اور قطرکے ساتھ عرب کے سفارتی بحران سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔