لاہور کا آرمی میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا
10 ستمبر 2017 (21:07)
0

لاہور کا آرمی میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ میوزیم ایک قوم کی حیات نو کے عنوان سے تحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے ، قائد اور مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت پاکستان کی جنگی تاریخ کو اجاگر کرتا ہے۔
شہداء کارنر، نشان حیدر گیلری، سیاچن کے محاذ پر زندگی، کشمیر کارنر، اقوام متحدہ میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار اور اقلیتوں کی قربانیوں کو خراج تحسین کے عنوانات بھی میوزیم کے خصوصی فیچرز ہیں۔