عوامی مرکز آتشزدگی،نفیس زکریا کی اقتصادی راہداری سے متعلق ریکارڈ جلنے کی تردید
10 ستمبر 2017 (21:01)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ عوامی مرکز میں لگنے والی آگ میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کسی بھی قسم کا ریکارڈ نہیں جلا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ مرکز میں ایک چھوٹا سا تحقیقی یونٹ قائم تھا جس کا ریکارڈ ڈیجیٹل تھا جو منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کے ڈویژن میں محفوظ ہے۔