اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ ادارے کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر 7کروڑ 70لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

 اقوام متحدہ کی بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے ہنگامی امداد کی اپیل
10 ستمبر 2017 (20:28)
0

اقوام متحدہ نے جنوبی بنگلہ دیش میں تقریباً 3 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے امداد کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر رابرٹWatkins نے آج کہا ہے کہ ادارے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر سات کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی کرائسس گروپ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رکھائن میں تشدد سے انسانی حقوق کا بحران پیدا ہوا ہے۔