صدر آزادکشمیر کی کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ۔

file photo

اقوام متحدہ شہری آبادی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا نوٹس لے، مسعود خان
10 ستمبر 2017 (19:56)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
آزاد کشمیر کے صدر نے کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ایک طرف تو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں اور دوسری طرف کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔