عوام کو انکی دہلیز پرعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،شہرام ترکئی
10 ستمبر 2017 (19:36)
0

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیزپر فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

اتوار کے روز صوابی کے علاقے ڈاگئی میں دیہی مرکز صحت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڑتیس بستروںپرمشتمل مرکز صحت تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔