میانمار حکومت ہجرت کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کے راستوں میں بارودی سرنگیں نصب کر رہی ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
10 ستمبر 2017 (19:26)
0

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت مغربی رکھائن صوبے میں تشدد کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کر جانے والے افراد کے راستوں میں بارودی سرنگیں نصب کررہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کہا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ساتھ میانمار کی فوج بھی بارودی سرنگوں کا استعمال کرتی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عینی شاہدین اور اس کے اپنے اسلحہ تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ بات یقینی ہے کہ رکھائن صوبے کی شمال مغربی سرحد کے بہت قریب بارودی سرنگیں نصب کی گئی ہیں۔