وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار عازمین نے حج ادا کیا۔

file photo

پاکستانی حجاج کرام نے حکومتی انتظامات کو سراہا،سردار یوسف
10 ستمبر 2017 (19:22)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستانی حجاج کرام نے سعودی عرب میں عازمین کیلئے حکومت کے انتظامات کو سراہا ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ایک لاکھ اناسی ہزار عازمین نے حج ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ٹرانسپورٹ، ڈسپنسری اور خوراک سمیت تمام ممکن سہولتیں فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کو ہوائی اڈوں پر ایکسپریس کلیئرنس سروس بھی فراہم کی گئی۔
مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ جو عازمین بس سروس حاصل نہیں کرسکے انہیں250سعودی ریال واپس کئے جائیں گے۔