لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کنٹرول لائن پر بٹل،دوارندی سیکٹروں کا دورہ۔

کور کمانڈر راولپنڈی کاکنٹرول لائن پر بھارت کو کسی بھی مہم جوئی پر انتباہ
10 ستمبر 2017 (19:14)
0

کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن پر بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار اتوار کے روز کنٹرول لائن پر بٹل اور دوارندی سیکٹروں کے دورے کے دوران کیا۔
کمانڈر نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور بھارتی گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کی حفاظت کیلئے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے کی تعریف کی۔