File Photo

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں2نوجوانوں کو شہید کردیا
10 ستمبر 2017 (17:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں اتوار کے روز شوپیاں ضلع میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔  دونوں نوجوانوں کے نام طارق احمد بٹ اور الطاف احمد تھے انہیں بارا باغ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

ادھر بھارتی وزیر داخلہ رنجیت سنگھ کے دورے کے موقع پر آج مکمل ہرتال کی گئی۔