File Photo

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی: راجہ ظفرالحق
10 ستمبر 2017 (17:14)
0

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام میں مقبولیت حاصل ہے اور وہ ملک کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اتوار کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر قیادت حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی موجودہ صورتحال کا واحد حل ہے۔