File Photo

امیر مقام نے پنجاب حکومت کی جانب سے پشاور کے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کو سراہا
10 ستمبر 2017 (17:11)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی ہے۔ اتوار کی سہ پہر پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے ڈینگی وائرس کے خاتمے میں ناکام ہوگئی ہے۔

امیر مقام نے پنجاب حکومت کی جانب سے پشاور کے ان لوگوں کی مدد کو سراہا جو ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔