File Photo

گلگت بلتستان حکومت محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے67 کروڑ روپے سے زائد خرچ کررہی ہے
10 ستمبر 2017 (15:44)
0

گلگت بلتستان حکومت محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے67 کروڑ روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔

موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اس سلسلے میں بارہ منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے،جو رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کئے جائیں گے۔
ان منصوبوں میں پولیس کی اٹھائیس چیک پوسٹوں کا قیام، تمام اضلاع میں خصوصی برانچ کے سب آفیسر کا قیام ریسکیو1122 سروس کی غذر اور استور تک توسیع شامل ہے۔
ہنزہ میں ضلعی کمپلیکس کا قیام، ریونیو ریکارڈ کوکمپیوٹر پر منتقل کرنا، خصوصی تحفظ یونٹ اور علاقے میں سی ٹی ڈی پولیس کا قیام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔