File Photo

روہنگیا کے مسلمانوں کیخلاف جاری پرتشدد واقعات کیخلاف لندن میں احتجاجی ریلی
10 ستمبر 2017 (15:22)
0

روہنگیا کے مسلمانوں کیخلاف جاری پرتشدد واقعات کے خلاف اتوار کے روز لندن میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے Arakan روہنگیا نیشنل آرگنائزیشن کے صدر نورالسلام نے کہا کہ ریلی کا مقصد عالمی برادری کی توجہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کی طرف مبذول کرانا تھا۔
ادھر تشدد کے باعث میانمار سے نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ضلع Cox Bazar میں مقیم پناہ گزینوں کیلئے خوراک و پانی اور طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔