وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کے تحت گزشتہ تین سال کے دوران تقریباً تین لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم
10 ستمبر 2017 (15:15)
0

وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کے تحت گزشتہ تین سال کے دوران تقریباً تین لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیم کا مقصد نوجوانوں کی تربیت اورترقی کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کے ذریعے تجرباتی تعلیم کی بنیاد بھی فراہم کرنا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کو پچانوے شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ تربیت ملک بھر کے سرکاری اور نجی شعبے کے 340فنی اور ووکیشنل تربیتی اداروں میں دی گئی۔