موثر اقدامات کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں 31فیصد تک کمی آئی، نیکٹا
10 ستمبر 2017 (15:07)
0

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے موثر اقداما ت کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں اکتیس فیصد تک کمی آئی ہے۔

ادارے کی طرف سے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے سات سو پچاسی واقعات2016 میں پیش آئے جبکہ اس سال اب تک دہشت گردی کے چار سو چھبیس واقعات ہوئے۔
کراچی آپریشن میں کامیابی کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں ستانوے فیصد، دہشت گردی کے واقعات میں اٹھانوے فیصد اورڈکیتی کے واقعات میں باون فیصد کمی آئی اس عرصے کے دوران تینتیس ہزار سے زائد ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔