File Photo

پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
10 ستمبر 2017 (14:35)
0

پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے کامیابی سے انعقاد کے لئے انتظامی اورسکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو منگل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے احسن طریقے سے گاڑیوں کی آمدورفت یقینی بنانے کے لئے ایک پلان جاری کیا ہے۔

نامزد بنکوں کی برانچوں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں جہاں ہفتہ وار تعطیل کے باوجود میچ کے ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں چمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آزاد ی کپ میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔