راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر کے چار روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچے ہیں۔

10 ستمبر 2017 (14:29)
0

بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف آ ج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ مقبوضہ کشمیر کے چار روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچے ہیں۔

ادھر قابض حکام نے سری نگر میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کے دوسرے حصوں میں تمام دکانیں بند ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں اور نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ادارے کے صدر دفتر کے باہر مزاحمتی قیادت کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش نہ کرنا مزاحمتی قیادت کی اخلاقی فتح ہے۔  انہوں نے اقوام متحدہ اورا نسانی حقوق کے عالمی اداروں سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں اٹھارہ گھنٹے کی طویل فوجی کارروائی میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
دو نوجوان کو جن کی شناخت طارق احمد بٹ اور الطاف احمد کے نام سے ہوئی ہے کو ضلع کے علاقےBarabugh میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔