File Photo

سمندری طوفان ارماامریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانا شروع ہوگیا
10 ستمبر 2017 (14:25)
0

سمندری طوفانIrma کیر ئبین میں ہولناک تباہی پھیلانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانا شروع ہوگیا ہے جس سے تقریباً پوری ریاست کوخطرہ ہے۔ فلوریڈا میں تریسٹھ لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے کے حکم کے بعد لاکھوں افراد طوفان سے بچنے کیلئے عارضی پناہ گاہوں میں جارہے ہیں۔

امریکہ کے نیشنلHurricane سنٹر کے مطابق سمندری طوفان Irma کیوبا کے شمال مشرق میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد کیٹگری فور میں تبدیل ہوگیا ہے اور210 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم Hurricane سنٹر نے طوفان کے فلوریڈا پہنچنے پر اس کی شدت میں دوبارہ تیزی آنے سے خبردار کیا ہے۔