پاکستان ویژن2025 کے تحت حکومت سماجی تحفظ کے دستیاب ذرائع کو موثر بنانے پر توجہ دے رہی ہے
10 ستمبر 2017 (14:21)
0

پاکستان ویژن2025 کے تحت حکومت سماجی تحفظ کے دستیاب ذرائع کو موثر بنانے اور انہیں وسعت دینے پر توجہ دے رہی ہے۔  وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ترجمان کے مطابق سماجی تحفظ کے نیٹ کے دائرہ کار کو پچاس لاکھ سے زائد افراد تک بڑھا دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقسیم کے نظام کی بہتری کے لئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص رقم میں اضافہ کیاگیا ہے جبکہ صحت کی سہولیات کیلئے وزیراعظم کی ہیلتھ انشورنس سکیم کے دائرہ کار کو پاکستان بھر میں وسعت دی جارہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے نظام کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔