File Photo

حج کے بعد تقریباً 14 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس آچکے ہیں
10 ستمبر 2017 (14:08)
0

مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک آبادی کی بنیاد پر اگلے سال حج کوٹے میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

مدینہ منورہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے زاہد حمید سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ اس معاملے پر اپنے سعودی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت کریں گے اور انہیں مردم شماری کے نئے اعداد و شمار پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر نے اس سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، حجاج کرام نے بھی ٹرانسپورٹ ،رہائش اورخوراک سے متعلق انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ ان حاجیوں کو فی کس دوسو پچاس ریال واپس کئے جارہے ہیں جنہیں اس سال مشاہیر کے درمیان آمدورفت کیلئے ٹریٹ ٹکٹ فراہم نہیں کئے گئے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حج کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو اگلے ماہ کی پانچ تاریخ تک مکمل ہوگا۔
حج کے بعد پروازوں کے سلسلے کے تحت تقریباً 14 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس آچکے ہیں۔