File Photo

پاکستان آج کہیں زیادہ محفوظ پرامن اور معاشی لحاظ سے مضبوط ملک ہے:شہباز
10 ستمبر 2017 (14:00)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماضی کے مقابلے میں آ ج کہیں زیادہ محفوظ پرامن اور معاشی لحاظ سے فعال ملک ہے۔

اتوار کے روز لندن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت کے جامع معاشی پروگراموں کی بدولت پاکستان اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے لئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔