file photo

میانمار،شمالی صوبے رکھائن میں ایک ماہ کیلئے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان
10 ستمبر 2017 (11:18)
0

میانمار کے شمالی صوبے Rakhine میں روہنگیا مسلمانوں نے انسانی بحران کم کرنے کیلئے ایک ماہ کیلئے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔Arakan روہنگیا سالویشن آرمی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر کل سے عملدرآمد شروع ہوگا میانمار کی فوج پرزور دیاگیا ہے وہ بھی ہتھیار ڈال دے۔
شمالی صوبےRakhine پر تشدد واقعات کے بعد تقریباً تین لاکھ روہنگیا مسلمان نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش چلے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ضلعCox Bazaar میں آنے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے فوری طورپر خوراک، پانی اور صحت کی نگہداشت کی سہولتوں کی اشد ضرورت ہے۔