file photo

جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب کی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار حکومت کی شدید مذمت
10 ستمبر 2017 (10:09)
0

جامعہ الازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد الطیب نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔قاہرہ میں نشر کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد سے دہشتگردی کے جرائم میں اضافہ ہوگا۔
مفتی اعظم نے عالمی برادری سے میانمار پر سیاسی اور اقتصادی دبائو ڈالنے پر زور دیا تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے۔انہوں نے انسانی حقوق کے گروپوں پر بھی زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کرکے مظالم ڈھانے والے ذمہ دار افراد کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں میانمار کی فوج پر بنگلہ دیش کی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام عائد کیا ہے۔