file photo

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آزادی کپ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت
10 ستمبر 2017 (09:06)
0

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں کھیلے جانے والے آزادی کپ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ لندن سے ویڈیو لنک پر ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں آزادی کپ کیلئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ ورلڈ الیون اورپاکستان الیون کے درمیان لاہور میں میچ بڑا مقابلہ ہیں اور انہیں کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔