file photo

سمندری طوفان اِرما کاآج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان
10 ستمبر 2017 (09:00)
0

سمندری طوفان IRMAآج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، طوفان کے باعث چلنے والی تیز ہواؤں اور سیلاب سے آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی اس چوتھی بڑی ریاست کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
امریکہ کے سمندری طوفان سے خبردار کرنے کے قومی مرکز کے مطابق طوفان کے باعث دوسو نو کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی تیز ہوائیں چلنے اور پندرہ فٹ تک اٹھنے والی طوفانی لہروں سے علاقے میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان Irmaاگلے چند گھنٹوں تک کیوبا کے شمالی ساحل سے گزرنے کے بعد آج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔فلوریڈا کے گورنر نے سمندری طوفان کے پیش نظر علاقے کے لاکھوں رہائشی افراد سے محفوظ مقامات پر منتقلی اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے پر زوردیا ہے۔