file photo

ملک میں امن کی بحالی حکومت کی بڑی کامیابی ہے:وزیر دفاع
10 ستمبر 2017 (08:56)
0

وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی بحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے گوجرانوالہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بڑی حد تک امن بحالی کردیا گیا ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور بے گناہ افراد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔