file photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات
10 ستمبر 2017 (08:00)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا اور لاہور ڈویژنوں، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا ملک کے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 24ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور اور کراچی 28,پشاور 27,کوئٹہ 19,گلگت 14,مری 16اور مظفرآباد 21ڈگری سینٹی گریڈ