file photo

جرمنی کی شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل کیلئے ایران کی طرز کے ایٹمی مذاکرات کی تجویز
10 ستمبر 2017 (07:43)
0

جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے شمالی کوریا کے تنازعے کے خاتمے کیلئے ایران کی طرز کے ایٹمی مذاکرات کی تجویز دی ہے۔برلن میں مرکل نے ایک مقامی اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے نمٹنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے اور خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔