file photo

تین روزہ چائنا الیکڑیکل اینڈ میکنیکل مشینری ایکسپو دوہزار سترہ لاہور میں شروع
10 ستمبر 2017 (07:36)
0

چین کی الیکٹریکل اور مکینکل مشنیری کی نمائش ایکسپو 2017لاہور میں شروع ہوگئی ہے۔وزیرتجارت پرویز ملک اور چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے نمائش کا افتتاح کیا جس کا اہتمام پاک چین ایوان صنعت وتجارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرتجارت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا تجارتی میلہ پاکستان اور چین کے تاجروں کیلئے سامان کی تیاری اور خدمات کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش کے پلیٹ فارم کا کردار ادا کریگا۔