سربراہ اجلاس میں سائنس وٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

صدر مملکت آج آستانہ میں شروع ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کےدوروزہ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
10 ستمبر 2017 (07:19)
0

سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا پہلا دو روزہ سربراہ اجلاس آج قازخستان کے دارلحکومت آستانہ میں شروع ہورہاہے۔ صدر ممنون حسین اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سربراہ اجلاس میں سائنس وٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔تقریبا بائیس اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت وحکومت اور ستاون ملکوں کے مندوبین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
صدر مملکت ان آٹھ عالمی اسلامی رہنماؤں میں شامل ہیں جو اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔