File Photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستان اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے:مشاہد حسین
10 اکتوبر 2017 (07:58)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاکستا ن اب تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے ۔

اسلام آباد میں ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک ملک میں ترقی اوراقتصادی انقلاب لائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے مکمل طورپر ایک فائدہ مند منصوبہ ہے اور اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہوگا۔

مشاہد حسین سید  نے کہاکہ چین پاکستان کاسدابہادر دوست ہے اوراس نے سی پیک کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو دونوں ملکو ں کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ سرمایہ کاری ہے۔