نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور افغانستان میں استحکام یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کررہا ہے۔

وزیراعظم کی جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
10 نومبر 2014 (19:35)
0

جرمنی کے ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم نے جرمن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خصوصاً پرکشش مراعات کے حامل توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، افزائش حیوانات اور جنگلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور جرمنی ان شعبوں میں ایک اہم شراکت دار ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور افغانستان میں استحکام یقینی بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کررہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ ایک اور سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور ہم دہشتگردی میں ملوث تمام تنظیموں اور گروہوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔