پنجاب حکومت کی سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی
10 نومبر 2014 (16:02)
0

پنجاب حکومت نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو مالی امداد کی دوسری قسط کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

آج (پیر) وزیر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ جن سیلاب متاثرین کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے انہیں فی خاندان اسی ہزار روپے اور جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا انہیں فی خاندان چالیس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کھڑی فصلیں تباہ ہونے پر کاشتکاروں کو دس ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی فہرستوں کی تیاری میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔