وزیرخزانہ اسحق ڈار کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔

امداد دینے والے اداروں کی کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی
10 نومبر 2014 (20:08)
0

امداد دینے والے اداروں کی ایک کانفرنس کل (منگل) اسلام آباد میں ہورہی ہے جس کا مقصد متاثرین سیلاب اور عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افرد کیلئے عالمی برادری کا تعاون حاصل کرناہے۔


وزیرخزانہ اسحق ڈار کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں دوطرفہ اور کثیر الجہتی ترقیاتی شراکت دار ، سفارتخانوں کے اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج (پیر) شام اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔


اجلاس کے دوران اقتصادی اُمور ڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین میجر جنرل سعید علیم نے وزیرخزانہ کو کانفرنس کے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا۔